کویت سول ایوی ایشن نے ایئرلائنز کے عملے کو اہم ہدایت جاری کردیں - vid4live

Header Ads

کویت سول ایوی ایشن نے ایئرلائنز کے عملے کو اہم ہدایت جاری کردیں

کویت ایئرلائنز

کویت سول ایوی ایشن نے ایئرلائنز کے عملے کو اہم ہدایت جاری کردیں۔

ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کویتی ایئرپورٹ پر کام کرنے والی ایئرلائنز کے عملے کو صحت سے متعلق اہم ہدایت جاری کردیں۔

کویت سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جب پرواز کے عملے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے تو عملے کے ناموں کی ایک فہرست امیگریشن اور وزارت صحت کے افسران کو ارسال کی جائے گی۔

ایئرپورٹ میں داخلے کے طریقہ کار کی تکمیل کے بعد عملے کا استقبال ہوٹل کا نمائندہ کرے گا جو کہ ہوٹل کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے عملے کو ہوٹل تک پہنچائے گا۔

قواعد کے مطابق ایئرلائن کے عملے کو ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کیے بغیر ہی کویت میں داخل ہونے کی اجازت ہے، عملہ وقفے وقفے سے وزارت صحت کی ہم آہنگی کے ساتھ ٹیسٹ پروگرام کی تعمیل کرے گا، ہوٹل میں قیام پرواز کے نظام الاوقات کی تفصیلات کے تابع ہے جس میں کوئی پابندی نہیں ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کویت کے اندر نجی طیارے، ہوا بازی کے تحفظ اور حفاظت کے انسپکٹرز کے رہائشی عملے کے ساتھ کویت کی ہوائی کمپنی کے عملے کی طرح ہی پیش آیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کویت سول ایوی ایشن کی جانب سے اس سے قبل ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں مسافروں کو ایئرلائنز کے ذریعے بیان کردہ سائز اور وزن کے مطابق ہر دستی سامان جہاز میں لے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.