ڈے کیئر سینٹر کی غفلت, شیر خوار بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب گیا - vid4live

Header Ads

ڈے کیئر سینٹر کی غفلت, شیر خوار بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب گیا

شیر خوار بچہ

چین میں ڈے کیئر سینٹر کی غفلت کے باعث شیر خوار بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب گیا، بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

چین کے صوبے ژی جیانگ میں واقعہ ڈے کیئر سینٹر کی غفلت کے سبب سوئمنگ پول میں ڈوبنے والا 10 ماہ کا بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق والدین بچے کو تیراکی سکھانے کے لیے ڈے کیئر سینٹر لے گئے تھے اس دوران 10 ماہ کے بچے کی لائف جیکٹ اس وقت پلٹ گئی جب مرکز کا عملہ اس پر توجہ نہیں دے رہا تھا۔

کمسن بچہ ساڑھے تین منٹ تک پانی میں ڈوبا رہا، وہاں موجود ایک خاتون نے بچے کی ڈوبنے کی اطلاع عملے کو دی، بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ چین کے صوبے ژی جیانگ میں 28 ستمبر کے روز پیش آیا تھا۔

بچے کے والد فینگ نے کمسن بچے کو تیراکی سکھانے کے لیے مذکورہ ڈے کیئر سینٹر میں 1888 یوآن میں سالانہ ممبر شپ لی تھی۔

بچے کے والد نے مذکورہ ڈے کیئر سینٹر کے خلاف شکایت درج کروا کے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.