روس میں مصروف شاہراہ پر قائم پل اچانک گر گیا، ویڈیو وائرل - vid4live

Header Ads

روس میں مصروف شاہراہ پر قائم پل اچانک گر گیا، ویڈیو وائرل

کار

روس میں مصروف شاہراہ پر قائم پل اچانک گر گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں مصروف شاہراہ پر قائم پل اچانک گر گیا جس کی ویڈیو قریب سے گزرنے والی گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے اس دوران ٹرک کا اوپری حصہ پل سے ٹکراتا ہے اور پل اچانک منہدم ہوجاتا ہے تاہم ٹرک وہاں سے گزر جاتا ہے۔

پل گرتے ہی پیچھے سے آنے والے مسافر نے گاڑی کو بروقت بریک لگایا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر گاڑی کو ضرور نقصان پہنچا۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں فیملی موجود تھی، حادثے میں خوش قسمتی سے کار میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

 



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.