امریکا میں طیارہ گر کر تباہ, ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا - vid4live

Header Ads

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ, ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہوگیا۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ڈیوی کاؤنٹی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہوگیا۔

طیارہ ولیم روڈ کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا، طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، زخمی پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست مونٹانا کے بلنگ لوگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ 21 ستمبر کو امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.