دبئی میں غیر ملکیوں کو گولڈن ویزہ منظور، دس سالہ رہائش کی اجازت - vid4live

Header Ads

دبئی میں غیر ملکیوں کو گولڈن ویزہ منظور، دس سالہ رہائش کی اجازت

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو گولڈن ویزہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

گولڈن ویزہ کے حامل افراد کو امارات میں دس سالہ رہائش اختیار کرنے کی اجازت ہو گی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص پیشوں سے متعلق افراد گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے افراد کے علاوہ، ڈاکٹرز، کمپیوٹر انجینئر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ اور بائیو ٹیکنالوجی کے حامل افراد گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے مجاز قرار دیے گئے ہیں۔

 خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ گولڈن ریزیڈنسی ہائی اسکول کے طلبہ اور ان کے اہلخانہ کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

گولڈن کارڈ ایک طویل مدتی رہائشی پروگرام ہے جس کا اعلان وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے مئی 2019 میں کیا تھا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.