صدر ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر انتخابات جیتنے کا دعویٰ - vid4live

Header Ads

صدر ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر انتخابات جیتنے کا دعویٰ

صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر انتخابات جیتنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے اعلان کیا کہ میں الیکشن جیت چکا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ جارجیا میں ووٹرز کے دستخطوں کی تصدیق کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ایسی جعلی گنتی کا اب کوئی معنی نہیں رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی شکست کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

ری پبلکن صدارتی امیدواراورامریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ جوبائیڈن نے اس لیے انتخاب جیتا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ریڈیکل بائیں بازو کی نجی ملکیت والی کمپنی نے انتخابات خود مرتب کیے ہیں۔

 

امریکی صدر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اور خاموش میڈیا نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انتخابی رات کو ہونے والی تمام مکینیکل غلطیاں دراصل ووٹ چوری کرنے کی کوشش تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنا سب سے بڑا مذاق تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں جیت انہی کی ہو گی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.