بھارتی خاتون نے تھانے میں شوہر کے فرار ہونے کی رپورٹ درج کرا دی - vid4live

Header Ads

بھارتی خاتون نے تھانے میں شوہر کے فرار ہونے کی رپورٹ درج کرا دی

 محبت کی شادی

بھارت میں محبت کی شادی چند ماہ بعد ہی دھوکے میں تبدیل ہوگئی۔

بھارتی ریاست بہار میں شادی شدہ خاتون نے تھانے میں انوکھی رپورٹ درج کرائی کہ اس کا شوہر فرار ہوگیا ہے۔ خاتون نے پولیس کو دئیے بیان میں بتایا کہ میرا تعلق مغربی بنگال کے علاقے پناہ گڑھ سے ہے۔ میری اور گلزار انصاری کی موبائل فون پر بات چیت ہوئی، جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہوگئی۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ہم نے ایک دوسرے سے ملنے کی خواہش کی تو گلزار انصاری مجھ سے ملنے پناہ گڑھ پہنچا، بعد ازاں گھر والوں نے ہم دونوں کی رضامندی سے مقامی کورٹ میں ہماری شادی کرادی۔ اسی دوران کرونا وبا کے باعث پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگیا، اپنے میکے جانے کے بجائے ہم نے پناہ گڑھ میں ہی کرایہ کا گھر حاصل کیا اور ہنسی خوشی رہنے لگے اسی دوران تین ماہ گزر گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیا ن میں بتایا کہ ایک روز گلزار خاموشی سے گھر سے نکلا اور فرار ہوگیا، دس روز تک واپس نے آیا تو میں نے اس کے گھر والوں سے رابطہ کیا، اور ساری صورت حال بتائی ، جس پر لڑکے کے اہل خانہ نے بھی گلزار انصاری کی تلاش شروع کی اور اس کی گمشدگی کی اطلاع مقامی تھانے کو بھی دے دی ہے ، تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.