عالمی ادارے نے دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی - vid4live

Header Ads

عالمی ادارے نے دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی

پاسپورٹ انڈیکس

پاسپورٹ کی درجہ بندی سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے عالمی ادارے نے دنیا کے دس کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے اعتبار سے پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کو دنیا کے انتہائی کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس ان ممالک کی تعداد کے مطابق کی گئی ہے جو پاسپورٹ کو بغیر ویزہ داخل ہونے یا آنے پر ویزہ حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں کہ دنیا کا کونسا ملک کمزور ترین پاسپورٹ کا حامل ہے اور کس ملک کا پاسپورٹ طاقتور ترین کہلاتا ہے۔

حالیہ جاری ہونے والی فہرست میں جاپان گزشتہ برسوں کی طرح پاسپورٹ انڈکس میں پہلے نمبر ہے جس کے شہری 191 ممالک میں بغیر ویزہ داخل ہوسکتے ہیں جبکہ سنگاپور دوسرے نمبر رہا۔

دوسری جانب عراقی پاسپورٹ کو دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے شہری صرف 4 ممالک میں بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں جبکہ 27 ممالک عراقی شہریوں کو اپنی حدود میں داخل ہونے کے بعد ویزہ دیتے ہیں۔

کمزور ترین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر افغانستان، تیسرے پر شام، چوتھے پر صومالیہ، پانچویں پر یمن، چھٹے پر ایران، ساتویں پر فلسطین جبکہ ’پاکستانی پاسپورٹ‘ کو 8 واں نمبر دیا گیا ہے نویں نمبر پر شمالی کوریا کا پاسپورٹ، میانمار کا پاسپورٹ دسویں نمبر پر ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.