3 اسٹریٹجک پارٹنرز کی کشمیر پر اقوام متحدہ کا اوپن سیشن بلانے کی حمایت، بھارت کو بڑا دھچکا

زرایع کے مطابق سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے تین اسٹریٹجک پارٹنرز نے چین کی درخواست پر بلائے گئے مشاورتی اجلاس میں اوپن سیشن بلانے کی حمایت کی، اوپن سیشن کی حمایت کرنے والے ممالک میں امریکہ، برطانیہ اور روس شامل تھا۔
اجلاس میں روس نے موقف اختیار کیا کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ ہے لیکن صورتحال اتنی گھمبیر ہے کہ اوپن سیشن بلایا جائے، مشاورتی اجلاس کے دوران دیگر پندرہ میں سے بارہ ارکان نے بھی سیکیورٹی کونسل کے اوپن سیشن کی حمایت کی تاہم توقع کے مطابق ڈومینکن ری پبلک اور فرانس نے مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کے اوپن سیشن کی مخالفت کی، مگر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت اوپن سیشن بلانے سے قبل اراکین کا مشاورت میں متفق ہونا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ چین نے پاکستان کی ایما پر اوپن سیشن بلانے کی درخواست کی تھی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!