واٹس ایپ لے آیا صارفین کے لیے بڑی خوشخبری - vid4live

Header Ads

واٹس ایپ لے آیا صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

واٹس ایپ
دنیا بھر میں میسجنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اس سال کے شروع میں واٹس ایپ کے آئی او ایس صارفین کے لیے چہرے کے ذریعے تصدیق کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی اور اب واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی اسے شروع کر دیا گیا ہے اب اس کا استعمال فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کی موجودگی سے مشروط ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا ورژن کو اینڈرائیڈ ڈیوائس پہ کھولیں اور سب سے اوپر دائیں جانب دیے گئے مینیو کے آپشن کو منتخب کریں۔

اب ترتیبات پر جائیں اور اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں۔ یہاں پر آپ کو پرائیویسی کا آپشن نظر آئے گا اسے منتخب کیجئے۔ پیج کو نیچے سکرول کریں اور فنگر پرنٹ لاک آپشن دیکھیں پہلے سے طے شدہ اصول کے مطابق یہ بند ہو گا۔

اس آپشن کو ٹچ کریں اور آن کر دیں۔ اس کے بعد واٹس ایپ آپ کو فنگر پرنٹ سنسر کو ٹچ کرنے کی ہدایت دے گا۔

آخر میں واٹس ایپ آپ سے مقررہ وقت مانگے کا جس کے بعد یہ ایپ خودکار طریقے سے لاک ہو جائے گی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.