توہین آمیز بیانات کے بعد القاعدہ کا بھارت میں حملوں کی دھمکی
کئی بھارتی میڈیا گروپس نے القاعدہ برصغیر سے منسوب 6 جون کو لکھے گئے ایک خط کی اطلاع دی جس میں پیغمبر اسلام کی حرمت کے دفاع کے لیے بھارتی ریاستوں میں خودکش بم حملے کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
وفاقی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں القاعدہ برصغیر کی جانب سے جاری کردہ دھمکیوں کی صداقت کی جانچ کر رہی ہیں۔
نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بھی یہ حکم دیا ہے کہ وہ عوامی اجتماعات یا احتجاج کی اجازت نہ دیں کیونکہ انہیں عسکریت پسند گروپ کی جانب سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
سیکیورٹی کا مذکورہ خطرہ بی جے پی کی ایک ترجمان نوپور شرما کی جانب سے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرے کے بعد سامنے آیا۔
نوپور شرما کے ریمارکس نے بھارت کے مسلمانوں میں شدید اشتعال پیدا کردیا اور مسلم ممالک نے بھارتی حکومت سے معافی مانگنے کے لئے سفارتی سطح پر احتجاج شروع کردیا۔
نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک اور ترجمان نوین کمار جندال کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف تبصروں پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!