8 کے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والا پہلا اسمارٹ فون - vid4live

Header Ads

8 کے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والا پہلا اسمارٹ فون

اسمارٹ فون
دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون سامنے آیا ہے جس میں ڈیوائس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پنکھا دیا گیا ہے جبکہ یہ 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرسکتا ہے۔

جی ہاں نوبیا ریڈ میجک تھری نامی فون میں کاپر ہیٹ پائپ کے لیے لیکوئیڈ کولنگ کا فیچر ہی موجود نہیں بلکہ ایک کولنگ فین بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون خاموشی سے حرکت کرتا ہے مگر 14 ہزار رن ری منٹ کی رفتار سے گھومتا ہے اور مسلسل 30 ہزار گھنٹے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نوبیا ایک چینی کمپنی ہے جس کے اس نئے فون میں اسنیپ ڈراگون پراسیسر 855 دیا گیا ہے جبکہ 6 , 8 اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 64، 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

اس فون میں 6.65 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ بنیادی طور پر گیمنگ فون ہے جس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون میں بیک پر سنگل کیمرا دیا گیا ہے جو کہ 48 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے اور یہ پہلا فون ہے جس سے صارفین 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ کرسکتے ہیں جبکہ 1920 فریم فی سیکنڈ پر سپر سلو موشن موڈ کا فیچر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا ہے جبکہ ڈوئل فرنٹ فیسنگ اسٹیریو اسپیکرز، ڈی ٹی ایس ایکس اور تھری ڈی ساﺅنڈ ٹیکنالوجیز وغیرہ دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

یہ فون 3 مئی کو پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کا بیسک ماڈل (سکس جی بی ریم اور 64 اسٹوریج) 430 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 640 ڈالرز میں فروخت ہوگا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.