عامر لیاقت ’’برہان وانی‘‘ بنیں گے - vid4live

Header Ads

عامر لیاقت ’’برہان وانی‘‘ بنیں گے

 عامر لیاقت ایوب کھوسہ کی ہداہتکاری میں بننے والی فلم میں ’’برہان وانی‘‘ بنیں گے
عامر لیاقت حسین ایوب کھوسہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے شہید ہونے والے ’برہان وانی‘ کا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان کے نامور ہدایت کار واداکار ایوب کھوسہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی زندگی پر مبنی فلم بنانے جارہے ہیں جس میں انہوں نے عامر لیاقت حسین کو مرکزی کردار میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، عامر لیاقت فلم میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے شہید ہونے والے برہان وانی کا کردار ادا کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے ایوب کھوسہ نے کہا کہ فلم میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ فلم کی شوٹنگ کشمیر میں ہی ہوگی۔
ہدایت کار نے فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہ بتاتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ فلم کشمیر کے فریڈم فائٹر کے حوالے سے ہوگی اور مجھے پوری امید ہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست میرا ساتھ ضرور دیں گے۔

عامر لیاقت نے فلم کی کہانی اور کردار سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ فلم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی زندگی پر مبنی ہوگی جس میں لوگ مجھے برہان وانی کے کردار میں دیکھیں گے، میں خود کو ہیرو نہیں سمجھتا لیکن بلاشبہ برہان وانی کشمیری عوام کا ہیرو تھا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.