مداع کے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین آپے سے باہر - vid4live

Header Ads

مداع کے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین آپے سے باہر

ادکار یاسر حسین فلم
ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار یاسر حسین خواجہ سرا کے کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے۔

ادکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامہ ’دردانہ‘ میں خواجہ سرا کا کردار کی جھلک مداحوں کے لئے جاری کی جس پر اداکار کی جہاں تعریف کی گئی وہیں کچھ صارفین کی جانب سے کردار سے متعلق تنقیدی سوالات بھی پوچھے گئے۔

 


سوشل میڈیا صارف نے یاسیر حسین کی تصویر پر سوال پوچھا کہ اس کردار کے کے لئے اصل خواجہ سرا کی خدمات حاصل کیوں نہیں کرتے جس پر یاسر حسین نے سیدھا جواب دینے کے بجائے مداح کو یہ جواب دیا کہ ’آپ کو یہ جاب چاہئے‘۔

 

 

 

انس ٹیپو نے یاسر حسین کی پوسٹ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاسر حسین ہیں جوکہ ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن جب ان سے سوال پوچھے گئے تو دیکھیں یہ نام نہاد تعلیم یافتہ اداکار کس طرح جوابات دیتے ہیں۔ کیوں زیادہ تر لوگ ایسے ہوتے ہیں۔

لیلیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ خواجہ سرا سے نفرت کرنے والا شخص خواجہ سرا ہی کا کردار ادا کر رہا ہےجب کہ لیلیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں یاسر حسین کے ماضی کے تلخ بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ کچھ سال قبل انہوں نے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعے کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا اتنا خوبصورت ہے کاش میں بھی بچہ ہوتا۔

 



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.