سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کی تفصیلات اور قیمت سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اطلاع سامنے آئی تھی کہ دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے اس بار سام سنگ کمپنی ایک نئے اور جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
موبائل فونز پر نظر رکھنے والی غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ کا نومبر میں آنے والا اسمارٹ فون فولڈ ایبل (مڑنے) کی سہولت سے آراستہ ہوگا جسے کتاب کی طرح بند کیا جاسکے گا اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون میں 2 اسکرینز ہوں گی۔
کمپنی نے وعدے کے مطابق 8 نومبر کو کتاب کی طرف فولڈ ہونے والا موبائل متعارف کرایا جسے ’انفنیٹی فلیکس ڈسپلے‘ کا نام دیا گیا۔
سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جبکہ اس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔
فولڈ ہونے کے بعد فون کی اسکرین عام موبائلز کی طرح کام کرتی ہے جسے جیب میں آسانی سے رکھا جاتا ہے۔ کمپنی نے فون سے متعلق دیگر معلومات فراہم نہیں کیں تھیں بس یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یہ فون مارکیٹ میں اسے جلد پیش کیا جائے گا۔
سام سنگ استعمال کرنے والے صارفین فولڈ ایبل موبائل کی قیمت اور دیگر فیچرز کے حوالے سے انتظار کررہے تھے جو اب ختم ہوگیا۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل میں اسنیپ ڈریگن پراسیسر اور 6 ہزار ایم ای ایچ بیٹری شامل ہے جبکہ اس کی اسکرین 7.3 انچ اور موبائل میں 2 کیمرے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کا رزلٹ 8 میگا پکسل ہے۔
سام سنگ نے نئے سیٹ کی قیمت 1800 ڈالر مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ اس فون کی خرید و فروخت آئندہ سال فروری کے بعد سے شروع ہوگی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!