مالم جبہ اراضی لیز کیس: وزیراعلیٰ محمود خان آج نیب میں طلب
مالم جبہ اراضی لیز کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو آج طلب کر رکھا ہے۔
نیب کے مطابق محمود خان کو سابق صوبائی وزیر سیاحت کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے، ان سے مالم جبہ سرکاری اراضی لیز کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
نیب نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اور سینیٹر محسن عزیز کو بھی 14 دسمبر کو طلب کیا تھا۔
نیب کے مطابق خیبرپخونخوا حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکٹر سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کی ہیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!