حنیف عباسی کی بیٹی کے ٹرانسفر کیلئے راجہ بشارت کا دباؤ، مبینہ آڈیو لیک
ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اربیہ کے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے دوسرے شعبے میں تبادلے کے حوالے سے مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی۔
آڈیو میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت تبادلے کے لئے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی پر دباؤ ڈال رہے ہیں، راجہ بشارت نے ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر آنے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر طارق نیازی کو ٹیلیفون کر کے لیگی رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے واپس سکن ڈپارٹمنٹ میں ٹرانسفر ی ہدایت دیتے ہیں۔ ایم ایس کی وضاحت، معذرت اور مجبوری کو نظر انداز کر دیا۔
گفتگو میں ڈاکٹر طارق یہ بھی موقف اختیار کر رہے ہیں کہ چاہے اُن کا تبادلہ کر دیا جائے، وہ ڈاکٹر اریبہ کا ٹرانسفر نہیں کریں گے۔ ایم ایس کے اس موقف پر راجہ بشارت غصے میں آ گئے اور دھمکی دی کہ اگلے دن ایم ایس اس اسپتال میں نہیں ہوں گے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!