لیڈی ڈیانا کا بھتیجا انجلینا جولی کی نظر میں - vid4live

Header Ads

لیڈی ڈیانا کا بھتیجا انجلینا جولی کی نظر میں

لیڈی ڈیانا کا بھتیجا انجلینا جولی کی نظر میں
ہولی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی ویسے تو ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں، تاہم گزشتہ ایک سال سے وہ اپنی تیسری طلاق اور چوتھی شادی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہیں۔

43 سالہ انجلینا جولی نے اکتوبر 2017 میں معروف اداکار براڈ پٹ سے طلاق لی تھی، ان دونوں نے شادی میں محض 3 سال ہی گزارے۔

اگرچہ دونوں کے درمیان تعلقات 2005 میں استوار ہوئے تھے، تاہم ان کی شادی 2014 میں ہوئی جو 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

براڈ پٹ سے طلاق کے چند ماہ تک انجلینا جولی گود لیے گئے بچوں کے ساتھ مصروف رہیں، تاہم چند ماہ بعد ہی رواں برس کے آغاز میں یہ خبر سامنے آئی کہ انجلینا جولی نے نیا ساتھی تلاش کرلیا۔

خبریں تھیں کہ انجلینا جولی نے 38 سالہ کمبوڈین گلوکار پریچ لی سے تعلقات استوار کر لیے ہیں، جن سے وہ جلد شادی کریں گی۔

تاہم کچھ دن بعد ہی خبر سامنے آئی کہ انجلینا جولی کے کمبوڈین گلوکار سے کوئی تعلقات نہیں۔پریچ لی سے تعلقات کی خبروں کی تصدیق نہ ہونے کے بعد رواں برس مارچ میں یہ خبر سامنے آئی کہ انجلینا جولی نے ارب پتی برطانوی شخص سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور وہ جلد ان سے چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.