خونخوار جانور بن گیا پالتو جانور
53 سالہ کناتھپ ناتھپ اس مگرمچھ کو چوکی داری کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کبھی بھی گھر کا تالا لگا کر باہر نہیں نکلتے کیونکہ اس صورت میں داخل ہونے والے چور کو زندگی بھر کے لیے اچھا سبق مل جائے گا۔ اگرچہ یہ مگرمچھ گھر میں ہرجگہ گھومتا پھرتا ہے لیکن بن بلائے مہمان پر غصہ ضرور ہوتا ہے۔
20 سال قبل یہ مگرمچھ گھر میں موجود بچوں کے لیے پالتو جانور کے طور پر لایا گیا تھا اور اس کے بعد ایک اور مگرمچھ خریدا گیا۔
ان کے نام مقامی زبان میں سونا اور چاندی رکھے گئے لیکن ان میں سے ایک مگرمچھ گھر میں نہیں رہ سکا اور اس کے لیے باہر تالاب بنوایا گا تاہم دوسرا مگرمچھ اب تک گھر کا رہائشی ہے اور خوشی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ہے۔ اب جن بچوں کے لیے یہ مگرمچھ لایا گیا تھا وہ بڑے ہوکر اس گھر سے جاچکے ہیں۔
{youtube}rVgp3qegfJA{/youtube}
کناتھپ نے بتایا کہ مگرمچھ کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا اور اکثر ایک میز کے نیچے بے حس پڑا رہتا ہے۔
اگرچہ اس کا مالک براہ راست اس کے جسم کو نہیں چھوتا لیکن کبھی کبھار اس کی سخت دم پر ہاتھ ضرور پھیرتا ہے۔ کبھی کبھار وہ گھر سے باہر نکل جاتا ہے اور سڑک کے عین درمیان سوجاتا ہے تو لوگ پولیس کی بجائے کناتھپ کو بلاتے ہیں جو اسے پیار سے دوبارہ اپنے گھر لے جاتا ہے۔
اسی طرح انڈونیشیا میں بھی ایک خاندان 200 کلوگرام وزنی بے ضرر اور انسان دوست مگرمچھ کے ساتھ ایک عرصے سے رہائش پذیر ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!