جب دوستوں کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہے تو اسکا تڑپنا فطرتی عمل ہے
فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ انسانی رشتے جتنے مضبوط ہوتے ہیں اتنے ہی احساس بھی ہوتے ہیں۔
جب دوستوں کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہے تو اسکا تڑپنا فطرتی عمل ہے۔
انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مخلص انسان کسی اپنے کے لئے کبھی بھی منفی انداز میں نہیں سوچ سکتا اور نہ کبھی ایسی حرکت کرے گا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔
انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے لئے اپنا کام کے ساتھ گھریلو امور اور بچوں کی نگہداشت ،اپنوں کو خوش رکھنا زیادہ مشکل ہے۔
یہ ساری ذمے داریاں ایک فنکار کو ہی ادا کرنی ہوتی ہیں۔قریبی رشتے اور دوستیاں صرف اعتماد سے وابستہ ہوتی ہیں۔
جو لوگ مخلص ہوتے ہیں ان کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ وہ آپ کے ساتھ مخلص ہیں۔
ان کی مخلصی کا اندازہ انکے عمل سے ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز میں کام کرنے کے لئے بڑا کمپرومائز کیا ہے اور شکر ہے کہ میں ابھی تک اپنے مقاصد میں کامیاب رہی ہوں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!