پاکستان کا امت مسلمہ کو فلسطینی عوام کی مدد پر زور
پیر کے روز استنبول میں القدس کے لئے پارلیمانی ایسوسی ایشن کی دوسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لئے تمام بین الاقوامی تنازعات خصوصاً عرب اسرائیل تنازعے کے حل کے تصور کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے امن کے لئے عرب ممالک میں امن ناگزیر ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ' حکومت اور عوام نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین کے بے گناہ عوام کی سفاکانہ خونریزی کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تمام علاقائی اور عالمی فورموں پر بھی اٹھایا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکہ کو مقبوضہ علاقوں لبنان' اردن اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے خوراک' تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقوام متحدہ کو فنڈز جلد فراہم کرنے پر آمادہ کرے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!