مسلم لیگ ن نے پارٹی تنظیم سازی کی ذمہ داری احسن اقبال کو سونپ دی: ذرائع
مسلم لیگ ن نے پارٹی تنظیم سازی کی ذمہ داری احسن اقبال کو سونپ دی، یہ فیصلہ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کےاجلاس میں کیا گیا۔ نواز شریف، شہباز شریف اور سینئر قیادت اجلاس میں موجود تھی۔
اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال نے پارٹی تنظیم سازی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی فوری کرنے اور تمام خالی عہدے فوری طور پر پُر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے تین دن کے بعد احسن اقبال پھر رپورٹ پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ 30 دسمبر کو پارٹی کے یوم تاسیس پر کنونشن بارے رائے بھی طلب کر لی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا ونگ کو دوبارہ سے فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی میں ن لیگ نہیں جائے گی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!