ریاض کے خلاف قرارداد کی منظوری کے لئے امریکی ڈیموکریٹ کی کوشش - vid4live

Header Ads

ریاض کے خلاف قرارداد کی منظوری کے لئے امریکی ڈیموکریٹ کی کوشش

ریاض کے خلاف قرارداد کی منظوری کے لئے امریکی ڈیموکریٹ کی کوشش
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارٹی کی سینیئر رکن نینسی پیلوسی پر دباؤ ہے کہ امریکی کانگریس کی سربراہی سنبھالنے کی صورت میں وہ سعودی عرب کے سلسلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بندشیں لگانے کی کوشش کریں۔

امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ اراکین، یمن کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کی مسلط کردہ جنگ کے بارے میں اپنے اجلاس میں غور بھی کرنے والے ہیں۔ ڈیموکریٹ اراکین جنوری میں یمن کے خلاف سعودی جنگ پر امریکی حمایت بند کروانے کے بارے میں ووٹنگ بھی کروانے والے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ نینسی پیلوسی جنوری میں امریکی کانگریس کی سربراہ بن کر اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں گی۔ امریکی سینیٹ نے بھی کہ جہاں اس وقت ریپبلکن اراکین کی اکثریت ہے، گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے خلاف دو قراردادیں منظور کی ہیں۔

پہلی قرارداد، یمن کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ پر امریکی حمایت منقطع کئے جانے کے بارے میں ہے جبکہ دوسری قرارداد میں آل سعود مخالف جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار سعودی ولیعہد بن سلمان کو قرار دیا گیا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.