برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش - vid4live

Header Ads

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش

برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیش کی۔

اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں، تھریسامے نے ملک کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا جب کہ تھریسامے پر اعتماد نہیں لہٰذا ایوان زیریں حتمی فیصلہ کرے۔

لیبر پارٹی کے جیرمی کوربن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پر رائے شماری کرسمس سے پہلے کروائی جائے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر ساتھی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہے جب کہ وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ پر رائے شماری 14 جنوری تک موخر کردی تھی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.