سینیٹ: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور - vid4live

Header Ads

سینیٹ: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور

سینیٹ: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور
سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایوانِ بالا میں قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ دوسری جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے۔ بھارت بات کرے، مذاکرات کرے، اس میں کشمیری شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرنے کی بات کرنا کافی نہیں۔ ہماری حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں انسانی حقوق کی رپورٹ لے کر جائیں گے، اقوام متحدہ سے کہیں گے کہ کشمیر پرتحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کو بتایا ہی نہیں کہ کشمیر میں کیا ظلم ہورہا ہے۔ ہم نے کسی فورم پر کشمیر میں خواتین پر مظالم کو نہیں اٹھایا۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیریوں کا خون بہتا رہے اور ہماری حکومت کچھ نہ کرے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.