وزیر دفاع، گورنر کے پی کے کا جنوبی وزیرستان کا دورہ
وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر کے پی کے شاہ فرمان نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے انگور اڈہ پر سرحدی باڑ لگانے کے کام کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی جی ایف سی خیبرپختونخواہ میجر جنرل عابد لطیف نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا جنوبی وزیرستان میں استقبال کیا۔
وزیردفاع اور گورنر کے پی کو سیکیورٹی صورتحال، جاری آپریشنز اور سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔دونوں رہنماؤں نے بہتر سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی کاموں میں پیشرفت کو سراہا۔ وزیردفاع اور گورنر کے پی نے مقامی قبائلی عمائدین اور ملکان سے ملاقات بھی کی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!