کیمرہ مین پر تشدد کے خلاف صحافیوں کا احتجاج برحق ہے: شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہر شخص کے جان و مال کا تحفظ ریاست ک ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کے خلاف صحافیوں کا احتجاج برحق ہے، اب اس ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر شخص کے جان و مال کا تحفظ ریاست ک ذمہ داری ہے، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی ہو گی۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ ڈرگ مافیا کو پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کریں گے، ملک میں اب صرف قانون کی حکمرانی ہو گی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!