کسی ممبر کو نیب میں طلب کرنے سے قبل اطلاع دی جائے، سلیم مانڈوی والا - vid4live

Header Ads

کسی ممبر کو نیب میں طلب کرنے سے قبل اطلاع دی جائے، سلیم مانڈوی والا

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب سے کہا ہے کہ سینیٹ کے کسی ممبر کو نیب میں طلب کرنے سے قبل یا اسے کے نام کی تشہیر سے قبل سینیٹ کواطلاع دی جائے۔

ایوان بالا میں بحث کے دوران قائم مقام چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا چیئرمین نیب سے کہا ہے کہ سینیٹ کے کسی ممبر کو نیب میں طلب کرنے سے قبل یا اسے کے نام کی تشہیر سے قبل سینیٹ کو بتایا جائے، اس حوالے سے چیئرمین نیب سے میری بات چیت چل رہی ہے، انھیں خط لکھ دیا ہے، امید ہے وہ اسے فالو کریں گے۔

سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ قوائد کے مطابق اگر کسی رکن پارلیمنٹ کو نیب یا کوئی تحقیقات کے لیے طلب کرتا ہے تو سپیکر یا چیئرمین سینیٹ سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ رولز کے مطابق اگر نیب کا چیئرمین تحقیقات کے لیے کسی ممبر کو طلب کرتا ہے تو اسے چیئرمین سینیٹ کو اطلاع دینی ہو گی، اگر نیب ایسا نہیں کرتی تو اس کے خلاف ایوان، رکن یا چیئرمین تحریک استحقاق لا سکتا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.