صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول ایک بار پھر بحال ہوگیا جس کے بعد صبح 8 بجے اسٹیشنز بند کردیے گئے۔
سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ پورا ہفتہ سندھ کو گیس کی شدید قلت کا سامنا تھا جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز بھی بند تھے۔
سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی روز رات 8 بجے کھولے گئے تھے جنہیں 36 گھنٹوں بعد دوبارہ بند کردیا گیا۔
سندھ میں گیس کا بحران پیر کے روز شروع ہوا تھا جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔
بعد ازاں گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا اور انکشاف ہوا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جارہی ہے۔
پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے سوئی ناردرن اور سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی تھی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!