خاشقجی قتل پرامریکی سینیٹ کی قرارداد اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: سعودی عرب
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹ کا حالیہ کردار بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے جس میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قرار دیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے جرم کو پہلے ہی ریاست کی جانب سے قابل تکلیف قرار دیا گیا ہے اور یہ قتل سعودی عرب کی پالیسی کا عکاس نہیں اور نہ ہی اسے انصاف کے تقاضوں سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
جمعرات کے روز امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں واشنگٹن پوسٹ میں کالم لکھنے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ داری سعودی ولی عہد کو قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا کہ یمن جنگ میں سعودی اتحاد کو چھوڑتے ہوئے تعاون ختم کیا جائے۔
یاد رہے کہ 2 اکتوبر کو سعودی صحافی استنبول میں قائم سعودی سفارتخانے میں دستاویزات کے حصول کے سلسلے میں گئے اور پھر لاپتہ ہوگئے جس کے بعد خبریں گردش کرتی رہیں کہ انہیں وہیں قتل کردیا گیا تھا۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!