او آئی سی کی جانب سے کشمیر میں ہونے والی شہادتوں کی مذمت
اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کے ہاتھوں عام شہریوں کی شہادتوں کی مذمت کی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کر کے وادی کشمیرمیں مظاہرین پر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلواما میں عام شہریوں کی شہادت دہشت گردی ہے-
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ نے عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک بنیادی مسئلہ ہے، اپنی ذمہ داری پوری کرے-
واضح رہے کہ ہفتے کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلواما میں سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد ہوئے مظاہروں پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں کم سے کم سات عام شہری شہید ہو گئے تھے جس کے بعد سے وادی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے-
No comments
Thnak For FeedBack!!!