نوازشریف اور زرداری نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا: شیخ رشید
راولپنڈی میں شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو نوازشریف اور زرداری نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا، پانی تندور، میٹرو ہر چیز کے نام پر اس قوم کو لوٹا گیا ہے، اب بلاول بھٹو بھی لوٹنے میں ان سے ملنے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کی وصیت نوکرانی سے نکلی ہے، آصف علی زرداری سندھ میں نکلا ہے ان کو حالات نظر آگئے ہیں جب کہ بلاول بھٹو، آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے جارہے ہیں، بلاول بھٹوکا مجھے دکھ رہے گا اگر ان کی سیاست کا تیا پانچا ہوجائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اسمبلی میں ہوتے اگر شیخ رشید کا پاناما کیس نہ ہوتا، نوازشریف کہتے تھے شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہوں گے، اللہ کا کرم ہے میں اسمبلی میں ہوں اور کہتا تھا کہ نوازشریف اسمبلی سے باہر ہوں گے۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ دوہری شہریت کے مسئلے پر بھی ایک مہینےکا وقت ملا ہے، سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کوقومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، کابینہ دوہری شہریت کے معاملے پر فیصلہ کرے گی، عمران خان کسی کے ساتھ لحاظ کرنے والے نہیں، ان کی ٹیم سے بابر اعوان اور اعظم سواتی نے استعفیٰ دیا۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سب کو 30 مارچ تک معلوم ہوجائے گا یہ جو پروڈکشن آرڈر سامنے آرہے ہیں، پتا چل جائے گاکہ کون اناڑی ہے کون کھلاڑی ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!