جنوبی کوریا اور امریکا کا شمالی کوریا کو بھرپور جواب
جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اتحادیوں نے مشرقی ساحل پر زمینی سطح پر ہدف بنانے والا آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (اے ٹی اے سی ایم ایس) کے میزائل لانچ کیے، یہ علاقہ سی آف جاپان کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب شمالی کوریا نے ایک امریکی بحری جہاز پر ہونے والی جنوبی کوریا-امریکا کی مشترکہ فوجی مشق کے بعد کم فاصلے تک مار کرنے والے آٹھ بیلسٹک میزائل لانچ کیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری فوج شمالی کوریا کی جانب سے بنائے گئے بیلسٹک میزائل کی مذمت کرتی ہے اور جزیرے پر فوجی کشیدگی کو بڑھانے والی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی سختی سے تاکید کرتی ہے‘۔
یو ایس انڈو پیسفک کمانڈ نے کہا کہ گزشتہ روز لائیو فائر مشق کے دوران جنوبی کوریا کے شمال مشرق سے ایک امریکی فوج کا میزائل اور جنوبی کوریا کی جانب سے 7 میزائل لانچ کیے گئے، جس کا مقصد ’کشیدگی کے واقعات کا فوری جواب دیتے ہوئے صلاحیت کو ظاہر کرنا‘ تھا۔
گزشتہ روز لانچ کیے جانے والے میزائل جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول کے ماتحت اتحادیوں کی طاقت کا دوسرا مشترکہ مظاہرہ ہے، جس نے پیانگ یانگ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا عزم کیا ہے۔
یون سک یول نے پیر کو یادگاری دن کے موقع پر ایک تقریر کے دوران کہا کہ ’ہماری حکومت شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن اور سختی سے جواب دے گی‘۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!