طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام مسافروں کی لاشیں مل گئیں - vid4live

Header Ads

طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام مسافروں کی لاشیں مل گئیں

 طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام 22 مسافروں کی لاشیں مل گئیں
نیپال میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام 22 مسافروں کی لاشیں مل گئیں۔جب کہ ٹیموں نے طیارے کا بلیک باکس بھی حاصل کرلیا جسے بیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جائے حادثے سے ملنے والی تمام لاشوں کو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کےذریعے بیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے

اتوار کے روز لاپتا ہونے والے طیارے کی پہاڑ پر گرکر تباہ ہونے کی تصدیق گزشتہ روز ہوئی، نجی کمپنی کا طیارہ نیپال کے ضلع موستانگ کے پہاڑپر گر کر تباہ ہوا۔

ریسکیوحکام کا بتانا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کے بعد طیارے میں سوار تمام 22 مسافروں کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ ٹیموں نے طیارے کا بلیک باکس بھی حاصل کرلیا جسے بیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جائے حادثے سے ملنے والی تمام لاشوں کو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کےذریعے بیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، جائے حادثہ پر 50سے 60 ریسکیو اہلکار تعینات ہیں تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

ریسکیو حکام کےمطابق ریسکیو آپریشن اور لاشوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد لی جارہی ہے جس کے تحت اہلکاروں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نیپال کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہےکہ طیارے کو حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہےکہ خراب موسم میں پرواز کرنے والے طیارے کو بائیں کی بجائے دائیں طرف کا رخ کرنا چاہیے تھا لیکن پائلٹ نے غلط رخ اختیار کیا جس سے حادثہ پیش آیا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.