برازیل میں موسلادھار بارش اور سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک - vid4live

Header Ads

برازیل میں موسلادھار بارش اور سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک

برازیل میں موسلادھار بارش اور سیلاب
برازیل میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک جبکہ پانچ ہزار افراد بے گھر ہوگئے، امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔

برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 37افراد ہلاک اور تقریباً 5000 بے گھر ہو گئے ہیں۔

مقامی شہری دفاع نے میڈیا کو بتایا کہ شمال مشرقی صوبہ پرنامبوکو کا دارالحکومت ریکیفی شہر بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس میں 35 افراد ہلاک اور ایک ہزار کے قریب لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق اسی دوران الگوس صوبے میں بارش سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ چار ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا، بارش سے متعلقہ آفات کی وجہ سے لوگوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ ہفتے کے روز رسیفی میں مٹی کے تودے گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ قریبی قصبے کماراجیبی میں مٹی کے تودے گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پرنامبوکو واٹراینڈ کلائمیٹ ایجنسی کے مطابق ہفتہ کو رسیفی میں150ملی میٹر اور کماراجیبی میں 129 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.