برطانیہ نے یواے ای، بحرین، قطر اور ترکی سمیت کئی ممالک کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی
برطانیہ نے یواے ای، بحرین، قطر اور ترکی سمیت کئی ممالک کے شہریوں کے لیے لازمی قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔
برطانیہ نے متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکی، قطر، چلی، کمبوڈیا، آئس لینڈ کو سرکاری ٹریول کوریڈور فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے ٹوئٹ میں بتایا کہ مذکورہ ممالک سے آنے والے شہریوں کو برطانیہ میں قرنطینہ فری قرار دے دیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو برطانیہ داخلے پر 14 روزہ سیلف آئیسولیشن اختیار نہیں کرنا پڑے گی۔
قوانین میں یہ تبدیلی 14 نومبر بروز ہفتہ صبح 4 بجے سے مؤثر ہوگی۔
موجودہ قواعد کے تحت برطانیہ سے آنے والے سیاحوں کو دبئی پہنچنے سے 96 گھنٹے قبل منفی COVID-19 پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ برطانیہ سے آئے سیاح یواےای پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ نے یونانی شہریوں کے لیے قرنطینہ فری کی سہولت ختم کرتے ہوئے داخلے کے بعد لازمی سیلف آئیسولیشن کرنا ہوگی۔
Travel Corridor Update:
— Rt Hon Grant Shapps MP (@grantshapps) November 12, 2020
BAHRAIN, CHILE, ICELAND, CAMBODIA, LAOS, UAE, QATAR and TURKS & CAICOS ISLANDS have been ADDED to the #TravelCorridor list. If you arrive from these countries after 4am on Saturday 14th November you will NOT need to self-isolate. pic.twitter.com/wjw1JvUU8Q
No comments
Thnak For FeedBack!!!