مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم، بھارت کو عالمی سطح پر بھی رسوائی کا سامنا - vid4live

Header Ads

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم، بھارت کو عالمی سطح پر بھی رسوائی کا سامنا

ٹیکسی

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کی ایک مہم کے دوران برطانوی شہر مانچسٹر کی ٹیکسیوں پر تشہیری مہم شروع کر دی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کروانے کے لیے برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے بینرز شہر کی ٹیکسیوں پر لگائے گئے ہیں۔

گاڑیوں پر چسپاں پوسٹرز میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں پر اپنی بربریت اور مظالم کا سلسلہ فوری بند کرے۔

یہ مہم ایک برطانوی شہری کی جانب سے شروع کی گئی ہے، مہم کے آرگنائزر نے کہا اس مہم کا مقصد دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس تشہیری مہم کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ 7 اور 8 نومبر کی شب مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس واقعے کے بعد بھارتی فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر شر انگیزیاں شروع کیں اور بھاری ہتھیاروں، مارٹرزگولوں کا بے دریغ استعمال کیا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.