سعودی محکمہ ٹریفک کی ڈرائیورز کو اہم ہدایات جاری، جانیے تفصیلات
سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی کے عقبی حصے میں سامان کے لیے جنگلہ نصب کروانا گاڑی اور جان دونوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی کے عقبی حصے میں سامان کے لیے جنگلہ نصب کروانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سامان اور جان دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
محکمہ ٹریفک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے عقبی حصے میں نصب کیے جانے والے جنگلے غیر محفوظ ہوتے ہیں اور ان سے گاڑی کا توازن بگڑتا ہے۔
محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا کہ گاڑی پر لادے جانے والا سامان بھی انتہائی حد سے زیادہ ہوتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے ویڈیو میں مزید کہا کہ مملکت میں گاڑیوں کے مالکان عقبے حصے میں جس قسم کے جنگلے نصب کرتے ہیں وہ کار ساز کمپنیوں کے تیار کردہ نہیں ہوتے، عام طور پر جس جگہ لگائے جاتے ہیں وہ گاڑی کے سائلنسر کے قریب ہوتا ہے جس سے آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!