افغانستان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 10 فوجی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک - vid4live

Header Ads

افغانستان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 10 فوجی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

افغانستان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 10 فوجی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

افغان صوبے سرائے پل میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 10 فوجی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے سرائے پل میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک افراد میں 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارت دفاع کے مطابق بغلان میں بارودی سرنگ برآمد ہوئی جس کو دھماکے سے اڑادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغان صوبے ہلمند اور ہرات میں مسافر بسوں کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے تھے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سرکاری حکام نے دعویٰ نے کیا ہے کہ دونوں دھماکے طالبان کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں میں ہوئے تاہم طالبان نے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.