ایمرجنسی روم میں گھسنے والی خاتون کی افراتفری، قے سے بھری تھیلی نرس کے منہ پر مار دی

امریکی ریاست اوتھا میں غصیلی خاتون نے تنازعے پر قے سے بھری تھیلی نرس کے منہ پر مار دی، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
ریاست کے شہر سالٹ لیک میں قائم ایس ٹی مارک نامی اسپتال میں اچانک ایک تنازع کھڑا ہوا، ایمرجنسی روم میں گھسنے والی خاتون نے افراتفری مچادی۔
رپورٹ کے مطابق 25 سالہ شینل نامی خاتون نے اسپتال ایمرجنسی روم میں اسٹاف سے بحث اور بدتمیزی شروع کی جو بعد میں تنازع بن گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے جب قے کی تو طبی عملے نے صفائی کے لیے تولیہ پیش کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے بعد میں دوسری الٹی وومٹ بیگ میں کی اور پھر اس تھیلی کو نرس کے منہ پر دے ماری، فرار ہونے کی کوشش میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا، گرفتاری کے دوران حملہ آور نے پولیس اہلکاروں سے بھی تدتمیزی کی۔ عورت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون مذکورہ اسپتال میں خود بھی ملازمت کرتی ہے، البتہ طبی عملے اور خاتون کے درمیان تنازع کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!