بھارت میں کورونا متاثرین کو بغیر جانچ کے اسپتال سے ڈسچارج کیا جانے لگا - vid4live

Header Ads

بھارت میں کورونا متاثرین کو بغیر جانچ کے اسپتال سے ڈسچارج کیا جانے لگا

بھارت میں کورونا متاثرین

بھارتی ریاست اترپردیش میں کورونا متاثرین کو بغیر جانچ کے اسپتال سے ڈسچارج کیا جانے لگا۔

اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں ڈاکٹر کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسپتال میں بستروں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے زیر علاج مریضوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ بغیر جانچ کے گھر چلے جائیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ایس چنپا نے اسپتالوں میں جا کر زیر علاج مریضوں کا حال احوال پوچھا۔ اسپتال میں زیر علاج مریضوں نے سہولیات میسر نہ ہونے اور ڈاکٹرز کی جانب سے لاپرواہی برتنے کی شکایت کی۔

کورونا متاثر امت سنگھل اور گورو سنگھ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بتایا کہ ان پر ڈاکٹرز کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ بغیر جانچ کرائے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔

امت کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ڈاکٹر سنیل کنور اپنے دو تین ساتھیوں کے ساتھ آئے اور کہا کہ آپ لوگوں کو تین چار دن ہوگئے ہیں آپ لوگ یہاں سے اپنے گھروں کو چلے جاؤ وہ بھی بغیر جانچ کرائے۔

واضح رہے کہ سہارنپور ڈویژن میں 24 گھنٹوں کے دوران 5914 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 263 کیسز سامنے آئے اور اب تک 145 مریض کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.