سعودی عرب کی نامور شہزادی کا ایک اور بڑا کارنامہ، سعودی خواتین کیلئے ترقی کی راہیں روشن - vid4live

Header Ads

سعودی عرب کی نامور شہزادی کا ایک اور بڑا کارنامہ، سعودی خواتین کیلئے ترقی کی راہیں روشن

سعودی عرب کی نامور شہزادی ریما بنت بندر
موجودہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درجنوں اصلاحات کے نتیجے میں گھروں تک محدود رہنے والی سعودی خواتین اب زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے اور سعودی معیشت کی ترقی میں بھی اپنا نمایاں حصہ ڈال رہی ہیں۔

سعودی خواتین کھیل، تجارت، ملازمت اور میڈیا سمیت کئی میدانوں میں بڑے بڑے معرکے مار رہی ہیں۔

سعودی عرب کی نامور شہزادی ریما بنت بندر نے اب ایک اور اہم کامیابی اپنے حصے میں ڈال لی ہے۔

سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپک اجلاس کے دوران شہزادی ریما بنت بندر کے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے انتخاب کا اعلان کیا۔

یہ بات بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بیورو کی جانب سے گذشتہ جون میں شہزادی ریما بنت بندر کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

شہزادی ریما بنت بندر اس وقت امریکا میں سعودی عرب کی سفیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل وہ کھیلوں کی جنرل اتھارٹی کے سربراہ کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

اسی طرح وہ خصوصی اولمپکس کے لیے سعودی فیڈریشن کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔ چند روز قبل امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے کوشاں ہوں۔

شہزادی ریما بنت بندر نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر ایک امریکی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے حق میں ہیں کہ سعودی عرب میں سماجی تبدیلی کے لیے صنف نازک کو مضبوط کیا جائے اور مزید سماجی اصلاحات لائی جائیں۔

44 سالہ شہزادی ریما پہلی سعودی خاتون ہیں جو سفیر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔شہزادی ریما کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کی خواہاں ہوں، خواہش ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کا دائرہ دہشتگردی کے انسداد یا تیل امور پر تعاون تک ہی محدود نہ رہیں، دونوں ملک تعلیم، ثقافت اور تجارت میں شراکت کے رشتہ استوار کریں.۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.