ہیری پوٹر کی مصنفہ پر تنقید، برطانوی منسٹر کوعہدہ چھوڑنا پڑ گیا
برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اہم رکن پارلیمنٹ لائیڈ رسل موائل نے ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ پر بھی تنقید کی تھی۔
لائیڈ رسل موائل کی جانب سے صیہونیت اور جے کے رولنگ پر تنقید کے بعد آن لائن تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور لیبررکن پارلیمنٹ کے دفتر میں ملامتوں سے بھری کالز کا تاتنا بندھ گیا تھا۔
آن لائن اور ٹیلی فون کالز پر شدید تنقید کے باعث لائیڈ رسل موائل کو صیہونیت اور جے کے رولنگ سے متعلق بیانات پر معذرت بھی کرنا پڑی تھی۔
لائیڈ رسل موائل نے شیڈو منسٹر کا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے پارٹی لیڈر کو لکھےخط میں کہا کہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے میڈیا کی جانب سے تنقید کے باعث ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے شیڈو منسٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سیاسی طور پر مشہور ہونا میری جاب ہے لیکن یہ کوئی کام نہیں ہے کہ ملازمین، ریسرچرز اور اسسٹنٹس پر حملے کیے جائیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!