چین، جاپان کے بعد اٹلی میں طوفانی بارشوں سے تباہی
چین، جاپان کے بعد اٹلی میں ریکارڈ طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔
طوفانی بارشوں سے اٹلی کا شہر پالرمو بری طرح متاثرہوا،موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیکڑوں موٹرسائیکل اپنی گاڑیوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
انڈر پاسز پانی سے بھر گئے ، سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہوگئیں ، کئی مقامات سیلابی بھی ریلے کی نذر ہو گئے ، متعدد افراد لاپتا اور درجنوں گاڑیاں پانی کا ریلا بہا لے گیا۔ سیکڑوں افراد نقل مکانی کرنا پڑی، انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کےلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
چین میں بھی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے جون سے جاری بارشوں سے چین کے دریاؤں میں پانی سطح تاریخی سطح تک پہنچ گئی ، مختلف حادثات میں اب تک ڈیڑھ سو کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!