میزبان فرح سعدیہ نے کٹھن وقت سے نجات حاصل کرلی مگر کیسے؟ جانئے خبر میں اہم معلومات - vid4live

Header Ads

میزبان فرح سعدیہ نے کٹھن وقت سے نجات حاصل کرلی مگر کیسے؟ جانئے خبر میں اہم معلومات

میزبان فرح سعدیہ
عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی ٹیلی ویژن کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ کا کہنا ہے کہ اب وہ بہتر ہیں لیکن اُن کے گزشتہ 4 ہفتے سخت تکلیف میں گُزرے ہیں۔

میزبان فرح سعدیہ نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّہ کا شکر ہے کہ اب میں بہتر ہوں لیکن کورونا وائرس کی تشخیص کی وجہ سے میرے گزشتہ 4 ہفتے شدید تکلیف اور اذیت میں گُزرے ہیں۔‘

فرح سعدیہ نے لکھا کہ ’اس وبا کی سب سے سخت ترین بات یہ ہے کہ آپ اپنے پیاروں سے دور ایک جان لیوا تنہائی میں چلے جاتے ہیں جہاں آپ کو اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ اگر آپ کو کچھ ہوگیا تو آپ کے پیاروں کا کیا ہوگا۔‘

آخر میں اُنہوں نے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین۔‘

فرح سعدیہ کے ٹوئٹ پر سیدہ طوبیٰ عامر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ پاک آپ کو مزید طاقت اور ہمت دے آمین۔‘

واضح رہے کہ فرح سعدیہ کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے دیگر نامور فنکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جن میں ابرار الحق، روبینہ اشرف، نوید رضا، ندا یاسر، یاسر نواز، واسع چوہدری اور شفاعت علی شامل ہیں اور یہ تمام فنکار عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔

 



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.