سعودی حکومت نے عوامی سہولیات میں تبدیلی کا اہم فیصلہ کرلیا - vid4live

Header Ads

سعودی حکومت نے عوامی سہولیات میں تبدیلی کا اہم فیصلہ کرلیا

سعودی فرماں روا شاہ سلمان
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ جمعہ 26 جون سے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور نیوڈومین یہ (HRSD.GOV.SA)ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل سرکاری ویب سائٹ (MLSD.GOV.SA) اور وزارت شہری خدمات کی ویب ڈومین (MCS.GOV.SA) پر چل رہی تھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس تبدیلی کا باعث یہ بتایا ہے کہ ماضی قریب تک منسٹری کا نام وزارت محنت و سماجی بہود ہوا کرتا تھا- اس کے دائرے میں نجی کمپنیاں اور ادارے آتے تھے-

یادر ہے کہ شاہی فرمان جاری کرکے وزارت شہری خدمات کو بھی جو وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کے ملازمین کے معاملات دیکھتی تھیں وزارت میں شامل کردیا گیا ہے۔ اب اس وزارت کانام وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ہے۔

ایک عرصے سے وزارت محنت و سماجی بہبود اور وزارت شہری خدمات کے اکاؤنٹ الگ الگ ناموں سے تھے۔ وزارت نے یکسانیت پیدا کرنے اور وزارت کا دائرہ وسیع ہوجانے کے بعد مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والوں کو وزارت سے رابطے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نیا اکاؤنٹ جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ ’ڈومین کی تبدیلی’ کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے اکاؤنٹس بدلنا ضروری ہوگیا تھا تاکہ یہ تبدیلی وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے نیو ڈومین سے ہم آہنگ ہوسکے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.