راہول گاندھی کے ہاتھوں مودی سرکار کی اب خیر نہیں - vid4live

Header Ads

راہول گاندھی کے ہاتھوں مودی سرکار کی اب خیر نہیں

انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی
انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وادی میں تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بتایا کہ انہیں انڈین نیشنل کانگریس کی ورکنگ کمیٹی نے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے پر طلب کیا تھا لیکن اسی دوران کچھ رپورٹس آئی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بہت غلط چیزیں ہورہی ہیں۔ وہاں سے تشدد کی رپورٹس سامنے آنے پر ہم نے اپنے اجلاس کی کارروائی روکتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ کی ۔

راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر لازم ہے کہ وہ بتائیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ہوکیا رہا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.