برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ’ایکو فرینڈلی‘ یا ماحول دوست مسجد تعمیر - vid4live

Header Ads

برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ’ایکو فرینڈلی‘ یا ماحول دوست مسجد تعمیر

برطانیہ کے تاریخی شہر کیمبرج میں ’ایکو فرینڈلی‘ یا ماحول دوست مسجد تعمیر کی گئی ہے
برطانیہ کے تاریخی شہر کیمبرج میں ایک اور تاریخ رقم ہوئی ہے۔ یہاں برطانیہ اور یورپ کی پہلی ’ایکو فرینڈلی‘ یا ماحول دوست مسجد تعمیر کی گئی ہے جسے اب عام نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

23 ملین پاؤنڈ کی لاگت سے بنائی جانے والی کیمبرج سینٹرل مسجد تقریباً بارہ برس زیرِ تعمیر رہی۔ اس مسجد کے آرکیٹکٹ کہتے ہیں کہ یہ 21 ویں صدی کے برطانیہ میں 'اسلام کا ثقافتی' پل ثابت ہو گی۔

مسجد کی ٹرسٹ کے ترجمان ڈاکٹر عبدالحکیم کہتے ہیں کہ ایک اندازے کے مطابق کیمبرج کے 6000 مسلمان رہائشی شہر میں بنائی گئی پرائیوٹ رہائش گاہوں، چھوٹی چھوٹی مساجد یا گنجائش سے زیادہ بھرے ہوئے اسلامک سینٹروں میں نماز ادا کرتے تھے، اس لیے کیمبرج میں ایک مکمل مسجد کی اشد ضرورت تھی۔
مسجد میں نمازیوں کی گنجائش

اس مسجد میں بیک وقت 1000 نمازی نماز پڑھ سکیں گے، اس کے زیرِ زمین کار پارک میں 82 گاڑیاں اور 300 سائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔

آرکیٹکٹس نے اس کی تعمیر میں کیمبرج شہر کے فنِ تعمیر، اسلامی آرکیٹیکٹ اور علاقے کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھا ہے۔

پورا پراجیکٹ ایک نخلستان کی طرح ہے جہاں آنے والا ایک دم راحت محسوس کرتا ہے۔ اس میں روایتی گنبد تو ہے لیکن کوئی مینار نہیں اور نہ ہی مسجد سے باہر آذان یا کسی قسم کے خطبے کی آواز جاتی ہے تاکہ یہاں رہنے والے ڈسٹرب نہ ہوں۔ یہاں جو اینٹیں لگائی گئی ہیں وہ بھی اس خیال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہ وہ کیمبرج جیسے تاریخی شہر کی عمارتوں سے ملتی جلتی ہوں۔ اس میں خطاطی کا کام بھی ترکی کے ماہر خطاط نے کیا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.