ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی سبزیاں
مرغن کھانوں سے اجتناب اور پھل، سبزیاں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھانے سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
جناح اسپتال میں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا ہے کہ گرمی میں پیٹ کے امراض جن میں ڈائریا ،قے آنا، معدے کا درد، پیٹ کا درد، دست سے متاثر افراد زیادہ تعداد میں اسپتال آتے ہیں ،نوجوانوں اور بچے پکوڑے، سموسے، برگر، باہر کی روغنی اشیا ء زیادہ شوق سے کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان بیماریوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں روغنی کھانے پینے کی اشیاء سے اجتناب برت کر پھلوں، سبزیوں، ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔
2015کے دوران شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے کئی درجن شہری امراض کا شکار ہو گئے تھے، رواں سال رمضان میں بھی شدید گرمی کے خدشات ہیں ،شدیدگرمی میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ رہتا ہے جس میں متاثر ہ فرد کو شدید پسینہ اور چکر آنے لگتے ہیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!