تجارت کے فروغ کیلئے رکن ملکوں کے درمیان سرحدیں کھولنے کی ضرورت ہے: چینی صدر - vid4live

Header Ads

تجارت کے فروغ کیلئے رکن ملکوں کے درمیان سرحدیں کھولنے کی ضرورت ہے: چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
وزیراعظم عمران خان دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ گول میز سیشن میں شریک ہیں اور وزیراعظم کی آمد پر چینی صدر شی جن پنگ نے استقبال کیا۔

وزیراعظم نے چین کے میگا منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے5 نکات پیش کردیے۔

کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔

گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے عالمی تجارت کے فروغ اورعوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لئے سرحدی رکاوٹیں دور کرنے کی اہمیت واضح کی۔

چین کے صدر نے کہا کہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہم فورم ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پررابطوں کو فروغ دینا ہوگا، پوری دنیا میں معیشت کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر مل کر کام کرنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چار روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں اظہار خیال کیا۔ اس کے علاوہ عمران خان اپنے دورے میں چین کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.